پاکستان کوپھانسیاں روکنے پرقائل کررہے ہیں یورپی یونین

جرم رکنے کے بجائے نفرت میں اضافہ ہوتا ہے، سفیر کی ا یکسپریس ٹریبیون سے گفتگو


نوید معراج January 24, 2016
جرم رکنے کے بجائے نفرت میں اضافہ ہوتا ہے، سفیر کی ا یکسپریس ٹریبیون سے گفتگو فوٹو: فائل

یورپی یونین پاکستان کو پھانسیاں روکنے کیلیے قائل کرنے پر مسلسل رابطے میں ہے ۔یورپی یونین کے پاکستان میں سفیرجین فرانکوئس کاٹن Jean Francois Cautain نے کہا ہے کہ یورپی یونین کاخیال ہے کہ سزائے موت دینے سے بھی جرم نہیں رکتے اوریہ ریاست کیلیے نفرت بڑھانے کا موجب بنتی ہے۔

انھوں نے ان خیالات کا اظہار رومانیہ کے سفیر اور یورپیئن ڈپلومیٹک کورکے ڈین ایمیلئن آئن Emilian ION کی جانب سے ارجنٹائن، برطانیہ، سویڈن، بنگلہ دیش اورجاپان کے سفیروں کے اعزازمیں الوداعی تقریب کے موقع پرایکسپریس ٹریبیون سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے فرانس میں حالیہ واقعات کے حوالے سے کہا یورپ میں دہشت گرد حملوں کے باوجودوہاں سزائے موت دینے کاسوچا بھی نہیں جا سکتا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |