سانحہ چارسدہ وفاق پھرافغان حکومت سے باضابطہ کارروائی کرنیکا مطالبہ کریگا

انٹیلی جنس آپریشنز میں دہشت گردوں، سہولت کاروں اور ان کی سرپرستی کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا،ذرائع


عامر خان January 24, 2016
انٹیلی جنس آپریشنز میں دہشت گردوں، سہولت کاروں اور ان کی سرپرستی کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا،ذرائع:فوٹو: اے ایف پی

وفاق ایک مرتبہ پھر سانحہ چارسدہ سے متعلق تفصیلی شواہد اور معلومات کی روشنی میں مشاورت کے بعد افغان حکومت سے سفارتی رابطہ کر کے پاکستان میں دہشت گردی کرانے والے گروپس اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف باضابطہ کارروائی کرنے کا مطالبہ کریگا۔

وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام افغان حکومت سے رابطے میں پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی وچیکنگ کے نظام کو بڑھانے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلیے مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنے پر بات چیت کرینگے، ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس آپریشنز میں دہشت گردوں، سہولت کاروں اور ان کی سرپرستی کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا اور ان کے خلاف قانون کے مطابق مقدمات درج کر کے فوجی عدالتوں کو بھیجے جائیں گے ۔

اگر ضروری ہوا تو اس حوالے سے وزیراعظم کی منظوری سے ایک اعلیٰ سطح کا اہم وفد افغانستان روانہ ہو سکتا ہے یا وزیراعظم براہ راست افغان صدر سے بات کریں گے۔ اس حوالے سے وفاق عسکری قیادت کی مشاورت سے پالیسی مرتب کرے گا،

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں