امریکا شام میں عسکری کارروائی کیلیے تیار ہے جو بائیڈن
داعش کیخلاف قائم اتحادمیں شریک کئی ملک عملاًکچھ نہیں کر رہے،امریکی وزیردفاع
امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ واشنگٹن اور انقرہ حکومتیں سفارتی و سیاسی کوششوں کی ناکامی کی صورت میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف شام میں عسکری کارروائی کے لیے تیار ہیں۔
انھوں نے یہ بات ہفتے کوترک شہراستنبول میں وزیراعظم احمد داؤد اوغلو کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ شام میں قیام امن کے لیے مذاکرات کا آئندہ دور پیر سے جنیوا میں شروع ہونے والا ہے۔
دریں اثنا امریکی وزیرِ دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا ہے کہ 'اسلامک اسٹیٹ' کے خلاف قائم عسکری اتحاد میں شریک کئی ملک عملی طور پر کچھ نہیں کر رہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ملک ہاتھ پرہاتھ دھرے بیٹھے ہیں اور جہادی تنظیم کو تباہ کرنے میں کسی طور شریک نہیں ہیں۔