مصباح الحق کی کھوئی ہوئی فارم واپس آگئی ناقابل شکست 99 رنز

پریذیڈنٹ ٹرافی میں عبدالرزاق کی 4 وکٹیں، عمران خان نے 6 پلیئرز کو آئوٹ کیا۔


Sports Desk November 03, 2012
مصباح الحق کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت زیڈ ٹی بی ایل کیخلاف سوئی ناردرن گیس نے7 وکٹ پر 214 رنز اسکور کیے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

پاکستانی ون ڈے اور ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کی کھوئی ہوئی فارم واپس آ گئی۔

پریذیڈنٹ ٹرافی میں انھوں نے ناقابل شکست 99 رنز بنا دیے، ان کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت زیڈ ٹی بی ایل کیخلاف سوئی ناردرن گیس نے 7 وکٹ پر 214رنز اسکور کیے، میڈیم پیسر عبدالرزاق نے 4وکٹیں اپنے نام کیں۔ پی آئی اے کیخلاف حبیب بینک کی ٹیم 76 اوورز میں 200رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، شان مسعود 42رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، یونس خان15رنز سے آگے نہیں بڑھ پائے، اسد شفیق نے 25 اور فہد مسعود نے 26رنز اسکور کیے، اعزاز چیمہ نے 33رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں،انور علی نے 3 پلیئرز کو آئوٹ کرنے کیلیے 53 رنز دیے۔واپڈا نے یوبی ایل کو 121 پر ٹھکانے لگانے کے بعد 2 وکٹ پر 167رنز بنالیے۔

بینک کی جانب سے کاشف بھٹی 39 اور عابدعلی27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اظہر عطاری اور ذوالفقار بابر نے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین رخصت کیا، واپڈا کے شعیب مقصود52رنز بناکر میدان بدر ہوئے،عامرسجاد54 اور کلیم احمد47پر ناٹ آئوٹ ہیں، محمد ارشاد نے دونوں وکٹیں اپنے نام کیں۔نیشنل بینک کیخلاف پورٹ قاسم کی ہمت 150 پر جواب دے گئی، عاصم کمال30، عمرامین21 اور شاہزیب حسن 20 رنز بنانے میں کامیاب رہے،عمران خان نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا، بینک نے جوابی اننگز میں 4وکٹ پر 100 رنز جوڑے،سمیع اسلم 32 اور حماد اعظم 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اسٹیٹ بینک کیخلاف کے آر ایل نے 6 وکٹ پر 238 رنز بنالیے، یاسرعرفات 78 پر ناقابل شکست ہیں، علی خان 60 رنز بناکر نمایاں رہے، انصرجاوید نے 4 وکٹیں لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں