پاک چین اقتصادی راہداری سےناصرف پاکستان بلکہ پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا شہباز شریف

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پرتیزی سےکام جاری ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک January 24, 2016
ساہیوال میں کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر کا منصوبہ 2017 کےاختتام تک مکمل ہوگا، شہبازشریف فوٹو: فائل

وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے سےناصرف پاکستان بلکہ پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا۔

لاہورمیں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاققات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور،ملکی صورتحال اوراقتصادی راہداری پرتبالہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کے لئے ایک گیم چینجر ہے، جس کے تحت پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پرتیزی سےکام جاری ہے، ان سےنہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا.

انہوں نے کہا کہ ساہیوال میں 1320 میگاواٹ کےکول پاورپلانٹ پردن رات کام ہورہا ہے یہ منصوبہ 2017 کے اختتام تک مکمل ہوگا۔ جس سے ملک کے اندھیروں کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔