راولپنڈی میں سوائن فلو بے قابومزید ایک شخص زندگی کی بازی ہارگیا

پنجاب میں اب تک سوائن فلوسےانتقال کرنیوالوں کی تعداد19ہوگئی،ذرائع محکمہ صحت پنجاب


ویب ڈیسک January 24, 2016
پنجاب میں سوائن فلو سے 64 افراد بیمارہیں ذرائع محکمہ صحت پنجاب فوٹو: فائل

SUKKUR: پنجاب حکومت کے تمام تر دعوؤں کے باوجود صوبے میں اب تک سوائن فلو پر قابو نہیں پایا جاسکا جس کی وجہ سے اس مرض نے ایک اور شخص کو موت کی نیند سلادیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق راولپنڈی کے بے نظیربھٹو اسپتال میں زیرعلاج سوائن فلو کا ایک اورمریض دم توڑ گیا ہے، جس کے بعد صوبے میں اس مرض سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبے بھرکے مختلف اسپتالوں میں اس وقت سوائن فلو کے 64 تصدیق شدہ مریض موجود ہیں جن کا علاج جاری ہے۔ سوائن فلو کے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد راولپنڈی اورملتان میں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں