ون ڈے رینکنگ جادوگر اسپنر پابندی کے باوجود ٹاپ ٹین میں شامل عرفان کی بھی ترقی

ون ڈے رینکنگ میں سعید اجمل اب بھی آٹھویں نمبر پر ہیں جب کہ محمد عرفان دسویں نمبر پر آگئے ہیں


ویب ڈیسک January 24, 2016
ون ڈے کے آل راؤنڈرز میں پاکستان کے محمد حفیظ دوسرے نمبر پر ہیں فوٹو: فائل

RAHIM YAR KHAN: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق پابندی کو ایک برس سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود جادوگر اسپنر سعید اجمل ٹاپ ٹین بولرز میں شامل ہیں جب کہ محمد عرفان بھی بہترین بولرز کی فہرست میں دسویں نمبر پر آگئے ہیں ۔

آئی سی کی جانب سے جاری ون ڈی رینکنگ کے مطابق 50،50 اوورز کے مقابلوں کے بہترین بلے بازوں کی فہرست میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں جگہ نہ بناپایا، اس شعبے میں جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلئیرز پہلے ۔ بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے ، جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ تیسرے جب کہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن چوتھے نمبر پر ہیں۔ بھارت کے آسٹریلیا کے خلاف بھرپور بیٹنگ کرنے والے روہت شرما نے آٹھ درجے چھلانگ لگا کر اپنے کرئیر کی بہترین پوزیشن نمبر 5 سنبھال لی ہے ۔ سری لنکا کے دلشان چھٹے ، بھارت کے دھون ساتویں، آسٹریلیا کے میکسویل آٹھویں ، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نویں اور ان کے ہم وطن روزٹیلر دسویں نمبر پر ہیں۔

بولنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ نے دو درجے ترقی پاکر پہلی پوزیشن پر قبضہ جما کر بنگلہ دیش کے شکیب الحسبن کو دوسرے نمبر پر دھیکیل دیا ہے ۔ تیسرے نمبر پر آسٹریلیا کے مچل اسٹارک ہیں ، جبکہ جنوبی افریقا کے پاکستانی نژاد اسپن بولرعمران طاہر، ڈیل اسٹین اور مورنی مورکل بالترتیب چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر براجمان ہیں۔ ۔ نیوزی لینڈ کے ہنری ساتویں جب کہ آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا شکار پاکستان کے مایہ ناز اسپنر سعید اجمل اب بھی آٹھویں پوزیشن پر رہتے ہوئے ٹاپ ٹین بولرز میں شامل ہیں ۔ انگلینڈکے اینڈرسن نویں جبکہ پاکستان کے محمد عرفان دسویں نمبر پر ہیں۔

آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے ، پاکستان کے محمد حفیظ دوسرے ، سری لنکا کے دلشان تیسرے جبکہ آسٹریلیا کے میکسویل چوتھے نمبر پر ہیں ۔ سری لنکا کے میتھیوز پانچویں پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں ۔ چھٹے نمبر پر آسٹریلیا کے جے پی فالکنر، ساتویں نمبر پر افغانستان کے محمد نبی جبکہ بھارت کے رویندر جدیجا آٹھویں نمبر پر ہیں ۔ انگلینڈ کے معین علی نویں اور آئر لینڈ کے اسٹرلنگ دسویں پوزیشن پر ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں