سائیں سرکارکی غفلت نےتھرمیں مزید 4 بچوں کی زندگیوں کا چراغ بجھا دیا
رواں ماہ تھر میں غذائی قلت اور دیگر وبائی بیماریوں سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 80 سے تجاوز کرگئی
سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت اور بے حسی نے تھر میں مزید 4 ماؤں کی گودیں اجاڑ دیں جس کے بعد رواں ماہ غذائی قلت اوردیگر بیماریوں سے فوت ہونے والے بچوں کی تعداد 80 سے تجاوز کرگئی ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق ضلع تھرپارکرکے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرمٹھی کے سول اسپتال میں زیرعلاج 3 کم سن بچے زندگی سے منہ موڑ کر موت کی آغوش میں چلے گئے، تینوں بچے غذائی قلت کا شکار تھے۔ اس کے علاوہ سول اسپتال مٹھی سے حیدرآباد منتقل کیا گیا 2 ماہ کا بچہ بھی دم توڑ گیا۔ رواں ماہ تھرمیں غذائی قلت اوردیگر وبائی بیماریوں سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 80 سے تجاوز کرگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی تھرپارکر میں سیکڑوں بچے غذائی کمی کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے تھے اور رواں سال بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔