چشمہ نیوکلیئرپلانٹ سی ون اورسی ٹو6 روزبعد فعال بجلی کی پیداوارشروع

دونوں یونٹس کی فعالیت سے نیشنل گرڈ میں 715 میگا واٹ بجلی دوبارہ شامل ہوگئی ہے۔

گزشتہ ہفتے چشمہ نیوکلئیر پاور پلانٹ سی ون اور سی ٹو فنی خرابی کے باعث ٹرپ ہوگئے تھے فوٹو: فائل

چین کے فنی تعاون سے تیار کردہ چشمہ نیوکلیئر پلانٹ سی ون اور سی ٹو نے 6 بعد دوبارہ بجلی کی پیداوار شروع کردی ہے۔

چشمہ نیوکلیئرپاورپلانٹ سے منسلک ماہرین نے سی ون اورسی ٹو میں پیدا ہونے والی فنی خرابی کو دورکرلیا ہے۔ جس کے بعد دونوں یونٹس دوبارہ فعال ہوگئے ہیں۔ نیشنل گرڈ میں 715 میگا واٹ بجلی دوبارہ شامل ہوگئی ہے۔ جس میں سی سی ون 365 جب کہ سی ٹو 350 میگاواٹ بجلی پیدا کررہا ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے چشمہ نیوکلئیرپاور پلانٹ سی ون اور سی ٹو فنی خرابی کے باعث ٹرپ ہوگئے تھے.

 
Load Next Story