ون ڈے کرکٹ میں کینگروز کی بادشاہت مزید مستحکم پاکستان کا آٹھواں نمبر
ون ڈے رینکنگ میں بھارت دوسرے، جنوبی افریقا تیسرے جب کہ نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر ہے
بھارت کے خلاف سیریز میں 4 ایک کی کامیابی نے ون ڈے فارمیٹ میں کینگروز کی بادشاہت کو مزید مستحکم کردیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ون ڈے رینکنگ کے مطابق بھارت کو 4 ایک سے شکست دینے والے آسٹریلیا کی پہلی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے۔ کینگروز سے ذلت آمیز ہزیمت اٹھانے والے بھارت دوسرے، جنوبی افریقا تیسرے جب کہ نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر ہے۔ ون ڈے کی بہترین ٹیموں میں سری لنکا پانچویں ، انگلینڈ چھٹے ، بنگلہ دیش ساتویں ، پاکستان آٹھویں ، ویسٹ انڈیز نویں جبکہ افغانستان دسویں نمبر پر ہے۔
پاکستان کو اپنی ون ڈے رینکنگ میں بہتری لانے کے لئے نیوزی لینڈ کو 3 صفر سے ہرانا ہوگا ، 2ایک سے کامیابی پر قومی ٹیم موجودہ پوزیشن پر ہی برقرار رہے گی۔