لطیف آباد میں آلودہ پانی کی فراہمی امراض پھیلنے کا خدشہ

واسا کے تالابوں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے آوارہ جانور پانی کو گندہ کر رہے ہیں.


Numainda Express November 03, 2012
لطیف آبادکو صاف پانی فراہم کرنے کیلیے لاکھوں روپے سے لگایا گیا ٹریٹمنٹ پلانٹ بند پڑا ہے۔ فوٹو : شاہد علی / ایکسپریس

لطیف آباد ٹائون کے وسیع علاقے میں شہریوں کو فلٹر شدہ پانی کے نام پر گندے پانی کی فراہمی کا انکشاف ہوا ہے۔

آلودہ پانی کی فراہمی سے لطیف آباد میں موذی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق لطیف آباد یونٹ 4 بچاؤ بند کے قریب واقع ون ایم جی ڈی واٹر پلانٹ سے تعلقہ لطیف آباد کے مختلف یونٹوں 4، 5، 6،10،11 سمیت دیگر علاقوں کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ لیکن نہ مناسب دیکھ بھال اور مستقل بنیادوں پر چوکیدار نہ ہونے کے باعث ان تالابوںکا کوئی پرسان حال نہیں جبکہ چار دیواری نہ ہونے سے پالتو اور آوارہ جانور باآسانی تالاب میں داخل ہوجاتے ہیں۔

جبکہ اطراف کی آبادی ان تالابوں میں فاضل اشیاء بھی پھینک دیتی ہے اور لوگ کپڑے بھی ان ہی تالابوںکے کنارے بیٹھ کر دھوتے ہیں۔ 2009 میں سابق ضلع ناظم نے یہاں کروڑوں روپے کی لاگت سے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگوایا تھا جو مناسب دیکھ بھال اور وسائل نہ ہونے کے باعث 2 سال سے بند ہے اور واسا شہریوں کو ان تالابوں میں جمع آلودہ پانی ہی سپلائی کر رہا ہے، جس کے باعث شہری مختلف امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔ مکینوںکے مطابق گزشتہ5برسوں سے تالابوںکی صفائی بھی نہیں کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں