کاجول نے بھارتی معاشرے کو بے حس قرار دے دیا

بالی ووڈ میں عدم برداشت جیسی کوئی چیز نہیں لیکن مجھے یقین ہے کہ بھارتی معاشرے میں بے حسی ضرور موجود ہے،اداکارہ


ویب ڈیسک January 24, 2016
بالی ووڈ میں عدم برداشت جیسی کوئی چیز نہیں لیکن مجھے یقین ہے کہ بھارتی معاشرے میں بے حسی ضرور موجود ہے،اداکارہ۔ فوٹو:بشکریہ آئی ایس اے این لائیو

بالی ووڈ نگری میں رومانوی کرداروں سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ کاجول نے بھارتی معاشرے کو بے حس قرار دے دیا۔

بھارت میں بڑھتی ہوئی ہندو انتہا پسندی اور عدم برداشت پرایک بار پھر نئی بحث چھڑ گئی ہے لیکن اس بار بحث چھیڑنے والے مسلمان نہیں بلکہ انڈسٹری کے نامور ہندو اداکار ہی ہیں جو بھارت میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت پر پریشان ہیں جب کہ گزشتہ دنوں جے پور لٹریچر فیسٹول میں بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہرنے عدم برداشت پر لب کشائی کی جس کے بعد اب اداکارہ کاجول بھی اس پربول اٹھی ہیں۔

جے پور فلم فیسٹیول میں شریک اداکارہ کاجول کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں عدم برداشت جیسی کوئی چیز نہیں ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ بھارتی معاشرے میں بے حسی موجود ہے جس کے باعث ہم کچھ معاملات پر حد سے زیادہ حساس ہوجاتے ہیں اسی لیے ہمیں بات کے تناظرکو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان اور عامر خان نے بھارت میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت اور ہندو انتہا پسندی کے خلاف لب کشائی کی تھی جس کے جواب میں انتہا پسندوں اور میڈیا نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ انتہا پسندوں نے ان کے پتلے بھی نذرآتش کئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں