نیوزی لینڈ کی پہلے ون ڈے میں پاکستان کیخلاف بیٹنگ

انجری کے شکار آل راؤنڈر شعیب ملک کی جگہ بابراعظم ٹیم میں شامل ۔


ویب ڈیسک January 24, 2016
انجری کے شکار آل راؤنڈر شعیب ملک کی جگہ بابراعظم ٹیم میں شامل ۔ فوٹو:فائل

تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی مہمان پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

ویلنگٹن کے بیسن ریزرو گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو کیویز اوپنرز نے محتاط انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا اور جارح مزاج بلے باز مارٹن گپٹل نے لاٹھی چارج شروع کیا ہی تھا کہ ایک چھکا لگانے کے بعد 23 کے مجموعی اسکور پر محمد عرفان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جس کے بعد میزبان ٹیم نے مجموعی اسکور میں صرف 2 رنز کا اضافہ کیا لیکن اوپننگ بلے باز ٹام لیتھم بھی محمد عامر کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے اور دونوں اوپننگ بلے باز 11،11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اور آل راؤنڈر شعیب ملک انجری کے باعث گیارہ رکنی ٹیم میں شامل نہیں اور ان کی جگہ بابراعظم کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے جب کہ کپتان اظہرعلی کی قیادت میں قومی ٹیم احمد شہزاد، محمد حفیظ،صہیب مقصود، عماد وسیم، بابراعظم، سرفرازاحمد، انور علی، وہاب ریاض، محمد عرفان اور محمد عامر پر مشتمل ہے۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان اظہرعلی کا کہنا ہے کہ ون ڈے سیریز میں کامیابی کے لیے پرعزم ہیں اور بطورکپتان نیوزی لینڈ میں کھیلنا مشکل چیلنج ہوگا تاہم مکمل ٹیم پلان کےتحت گراؤنڈ میں مقابلہ کریں گے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن کی قیادت میں کیویز ٹیم مارٹن گپٹل، ٹام لیتھم، کوری اینڈریسن، ہینری نیکل،گرینٹ ایلیٹ، مچل سینٹنر،لیوک رونچی، میٹ ہینری، مچل میکلینگن اور ٹرینٹ بولٹ پر مشتمل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں