ایل پی جی 29 روپے فی کلو گرام مہنگی

پروڈیوسرز کے یکطرفہ پرائس میکنزم سے ایل پی جی کی فروخت 30 تا 40 فیصد گھٹ جائیگی، عبدالہادی


Business Reporter November 03, 2012
پروڈیوسرز کے یکطرفہ پرائس میکنزم سے ایل پی جی کی فروخت 30 تا 40 فیصد گھٹ جائیگی، عبدالہادی فوٹو فائل

LONDON: پیداواری سطح پرفی ٹن ایل پی جی کی قیمت 2914 روپے اضافے سے 1 لاکھ 1518 روپے تک پہنچنے سے فی کلوایل پی جی 2.90 روپے، 11.8 کلوگرام سلنڈر34 اور 45.4 کلوگرام سلنڈر132 روپے مہنگاہوگیا۔

نئی قیمتوں کا اطلاق ہفتہ سے ہوجائیگا۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالہادی خان نے مقامی ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ پروڈیوسرز کے یکطرفہ پرائس میکنزم سے ایل پی جی کی فروخت 30 تا 40 فیصد گھٹ جائیگی۔ انھوں نے بتایا کہ سندھ بلوچستان میں فی کلوگرام ایل پی جی 120 تا121، گھریلو سلنڈر1310 تا1320 اور کمرشل سلنڈر 5040 تا5050 روپے ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں