اداکارہ پریانکا چوپڑا گلوکارہ کے بعد اب پروڈیوسربھی بن گئیں

پریانکا’’اٹس مائی سٹی‘‘ کے نام سے ٹی وی سیریز بنارہی ہیں جس میں ممبئی کی 4 لڑکیوں کی حقیقی زندگی کا احاطہ کیا جائے گا


ویب ڈیسک January 25, 2016
پریانکا چوپڑا کی ٹی وی سیریز کا نام ’’اٹس مائی سٹی‘‘ رکھا گیا ہے فوٹو: فائل

بالی ووڈ سپر اسٹار اور سابق ملک حسن پریانکا چوپڑا اداکاری اور گلوکاری کے میدان میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد اب پروڈیوسر بھی بن گئی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا شمار انڈسٹری کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے متعدد بلاک بسٹر فلموں میں ہی اداکاری کے جوہر ہی نہیں دکھائے بلکہ ٹی وی پروگرام کی میزبانی اور گلوکاری میں بھی بہت کامیابیاں سمیٹی ہیں، جس کے بعد اب وہ پروڈیوسر بھی بن گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا امریکی ٹی وی سیریز کی طرز پر ''اٹس مائی سٹی'' کے نام سے ایک سیریز پروڈیوس کررہی ہیں جو ممبئی میں رہنے والی ان 4 لڑکیوں کی حقیقی زندگی پر مبنی ہے جو کامیاب زندگی گزارنے کے لیے مختلف مشکلات کا احاطہ کرتی ہیں، سیریز 14 اقساط پر مشتمل ہے جوکہ ہفتہ وار نشر کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں