پاک فضائیہ کی شمالی وزیرستان میں کارروائی 17 دہشت گرد ہلاک

فضائی کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے شوال اور دتہ خیل میں کی گئی، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک January 24, 2016
فضائی کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے شوال اور دتہ خیل میں کی گئی، آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحدی علاقے میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 17 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلاقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحدی علاقے دتہ خیل اور شوال میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 17 دہشت گرد ہلاک جب کہ بمباری سے دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔

واضح رہے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے آپریشن ضرب عضب جاری ہے جس کےنتیجے میں اب تک متعدد دہشت گرد مارے جاچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔