اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے بڑھ گئی

اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید 106.10روپے اور قیمت فروخت 106.40روپے پر برقرار رہی

اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید 106.10روپے اور قیمت فروخت 106.40روپے پر برقرار رہی۔ فوٹو : فائل

کے روز مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ یورو کی قدر کم ہوگئی اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر بڑھ گئی تاہم گزشتہ ایک ہفتے میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کم اور مقامی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوا ہے۔


فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید 106.10روپے اور قیمت فروخت 106.40روپے پر برقرار رہی جبکہ یورو کی قدر میں25پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 115.50 روپے سے کم ہو کر 115.25روپے اور قیمت فروخت116.50روپے سے کم ہو کر116.25روپے ہو گئی جبکہ 25پیسے کے اضافے سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 153روپے سے بڑھ کر 153.25روپے اور قیمت فروخت 154 روپے سے بڑھ کر 154.25روپے ہوگئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں گزشتہ 5دنوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 2پیسے سستا ہوالیکن مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں6دنوں میں ڈالر10پیسے مہنگا ہوگیا۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں بالترتیب 7575 پیسے کمی واقع ہوئی ہے۔
Load Next Story