کامیڈی اور میوزیکل فلم میں چنچل لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہوں صوفیہ مرزا
پاکستان میں اب اچھی اورمعیاری فلمیں بننے لگی ہیں اسی لیے فیشن اور ٹی وی کےنامور اسٹارز بھی کام کر رہے ہیں، صوفیہ مرزا
ماڈل واداکارہ صوفیہ مرزا نے کہا ہے کہ ٹی وی کی طرح پردہ اسکرین پر بھی مختلف کردار کرنا ہی پسند کروں گی، پاکستان فلم انڈسٹری نئے دور میں داخل ہوچکی ہے اپنے کردار سے مطمئن ہونے کے بعد ہی فلم سائن کی ہے۔
نمائندہ ایکسپریس کو انٹرویو دیتے ہوئے صوفیہ مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب اچھی اورمعیاری فلمیں بننے لگی ہیں اسی لیے فیشن اور ٹی وی کے نامور اسٹارز بھی کام کر رہے ہیں ۔ ماضی میں بننے والی فلموں میں روایتی ہیرو اور ہیروئن کے مخصوص کردار ہی ہوا کرتے تھے جس میں ہیروئن کا کردار چند گانوں اور ہیرو کو منانے تک محدود ہوا کرتا تھا، مگر اب ایسا نہیں ہے۔ اس وقت کامیڈی، میوزیکل، رومانٹک، ایکشن اور تھرل سمیت ہر مزاج کی فلمیں بن رہی ہیں، اسی لیے میرے گھر والوں نے بھی فلم میں کام کرنے کی اجازت دے دی ہے، میں نے بھی کہانی اور اپنا کردار پسند آنے پر ہی ہاں کی ہے، میرے لیے خوشی کی بات ہے کہ فلمی کیرئیر کا آغاز پاکستانی فلم کے ذریعے کررہی ہوں جس کی شوٹنگ پاکستان اور برطانیہ سمیت دیگر یورپی ممالک میں کی جائے گی۔
مارچ میں شروع ہونے والی یہ فلم کامیڈی اور میوزیکل ہوگی اس میں میرا کردار ایک چنچل لڑکی کا ہے۔ آئٹم سانگ کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے کافی آفرز ہوئیں مگر میرا ایک ہی جواب تھا کہ جب تک بطور ہیروئن تین چار فلمیں نہ کرلوں اس وقت تک ایسا ممکن نہیں ہے ۔ صوفیہ مرزا نے کہا ٹی وی ڈراموں کی طرح پردہ اسکرین پر بھی مختلف کردار کرنا ہی پسند کروں گی۔ انھوں نے کہا کہ ٹی وی کے ساتھ فلم انڈسٹری جس تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اس کے ذریعے ہم بین الاقوامی سطح پر اپنے کلچرل اور سوفٹ امیج کو پروموٹ کرسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مذکورہ فلم میں میرے کردار کو پسند کیا جائے گا۔