فلمیں ڈراموں کی طرز پر نہیں شکر ہے بحران سے نکل آئے سید نور

موجودہ حالات میں فلمیں بنانے والے مبارکباد کے مستحق ہیں، سید نور


Cultural Reporter January 25, 2016
موجودہ حالات میں فلمیں بنانے والے مبارکباد کے مستحق ہیں، سید نور فوٹو: فائل

مصنف و ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کو بحران کی صورتحال سے نکالنے کے لیے فلمیں بنانے کا تسلسل جاری رہنا چاہیے، پہلے فلمیں نہیں بن رہی تھیں تو تنقید کی جاتی تھی، آج اگر کچھ لوگوں نے ہمت کر لی ہے تو کہا جارہا کہ ڈراموں کی طرز پر فلمیں بن رہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں یہ کہنا چاہیے کہ فلم انڈسٹری بحران سے نکل آئی ہے اور نئی فلمیں ہوا کا تازہ جھونکا ثابت ہورہی ہیں ۔ فلم میں کامیڈی بھی بہت ضروری ہے اور یہ کوئی آسان کام نہیں ' موجودہ حالات میں فلمیں بنانے والے مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی وجہ سے دم توڑتی فلم انڈسٹری دوبارہ سے اپنے پاؤں پر کھڑی ہورہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں