وکلا کچھ کریں پیشیوں سے تنگ ایان علی نے 7 سطر کا خط لکھ دیا

ایان علی نے اپنے وکیل کو زیرالتوا مقدمات سے جلد جان چھڑانے کی حکمت عملی طے کرنے پر زور دیا ہے۔


Online January 25, 2016
ایان علی نے اپنے وکیل کو زیرالتوا مقدمات سے جلد جان چھڑانے کی حکمت عملی طے کرنے پر زور دیا ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: ماڈل ایان علی آئے روزکی عدالتی پیشیوں سے اکتا گئی ہیں، انھوں نے سردار لطیف کھوسہ کو بھجوائے گئے 7 سطری خط میں زیرالتوا مقدمات سے جلد جان چھڑانے کی حکمت عملی طے کرنے پر زور دیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے وہ مقدمات کی طوالت سے پریشان ہیں، عالمی سطح کے 90 پروگرام زیر التوا ہیں جبکہ ملکی سطح پر 200 سے زائد پروگراموں کو وہ وقت نہیں دے پا رہی ہیں، مقدمات جلد نمٹانے کیلیے کچھ کیا جائے۔

واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو گزشتہ برس اسلام آباد ایئرپورٹ سے 5 لاکھ امریکی ڈالر دبئی منتقل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں