غیر معیاری پانی کی فراہمی کیخلاف درخواست پر نوٹس

مزار قائد کے اطراف میں ہونیوالی ریلیوں سے عوام کی تکالیف میں کمی کے اقدام کیے جائیں،سندھ ہائیکورٹ کی ہدایت .


Staff Reporter November 03, 2012
مزار قائد کے اطراف میں ہونیوالی ریلیوں سے عوام کی تکالیف میں کمی کے اقدام کیے جائیں،سندھ ہائیکورٹ کی ہدایت . فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے غیر معیاری اور مضرصحت پانی کی فراہمی کے خلاف دائر درخواست پر چیف سیکریٹری سندھ ،سیکریٹری آب پاشی،سیکریٹری صحت، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی،ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسٹینڈرڈ و کوالٹی کنٹرول اتھارٹی ( پی ایس کیوسی اے ) ،ایم ڈی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور دیگر کو 27نومبر کیلیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

یونائیٹڈ ہیومن رائٹس کمیشن کے رانا فیض الحسن کی جاب سے دائر آئینی درخواست میںکراچی واٹر اینڈ اینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انکی معلومات کے مطابق کوٹری اور جامشورو کی صنعتوں سے نکلنے والا مضرصحت فضلہ کوٹری بیراج کے مقام پر چھوڑا جارہا ہے جہاں سے کراچی کے شہریوں کیلیے پینے کا پانی فراہم کیا جاتاہے،یہ آلودہ پانی انتہائی مضرصحت مواد لیے کینجھر جھیل میں شامل ہورہا ہے، درخواست گزار کے مطابق صنعتی فضلہ پانی کو آلودہ کردیتا ہے جو کہ انسانی صحت کیلیے مضر ہے۔

کے ایم سی کے پاس پانی کا معیار جانچنے کیلیے مناسب آلات بھی موجود نہیں،کراچی کے شہریوں کو کلورین کے بغیر پینے کا پانی فراہم کیا جارہا ہے جس سے وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ ہے، علاوہ ازیں سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے مزار قائد کے قریب عوامی جلسے جلوسوں کے خلاف آئینی درخواست نمٹاتے ہوئے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ عوامی ریلیوں کے باعث شہریوں کو اذیت سے بچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں، نے درخواست نمٹادی،یونائٹیڈ ہیومن رائٹس کمیشن کی جانب سے دائر درخواست میں چیف سیکریٹری،محکمہ داخلہ اور کے ایم سی کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کا مزار تاریخی تقدس کا حامل مقام ہے۔

مزار کے قریب ہی واقع باغ جناح کو سیاسی جماعتوں نے جلسہ گاہ بنا لیا ہے اور آئے دن اس علاقے میں جلسے اور ریلیاں منعقد کی جارہی ہیں، درخواست گزار کے مطابق شہر کے اس اہم علاقے کے متاثر ہونے کے باعث شہری زندگی درہم برہم ہوکر رہ جاتی ہے ، سیاسی سرگرمیوں کے باعث اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوجاتا ہے،شہریوں کو اذیت سے بچانے کیلیے جلسوں اور ریلیوں کیلیے شہر سے باہر کوئی مقام مختص کردیا جائے،کمرہ عدالت میں موجود ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شفیع محمد میمن نے عدالتی نوٹس وصول کیا اور درخواست کی مخالفت نہیں کی بلکہ اپنی رضامندی ظاہر کی کہ مزار قائد کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے عدالت جو بھی حکم جاری کرے حکومت اس پر عملدرآمد کریگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں