قیدیوں کا تبادلہ پاکستان کا افغانستان سے معاہدہ کرنے کا فیصلہ

افغان جیلوں میں 200 کے قریب پاکستانی قید ہیں، افغانستان نے معاہدے کیلیے گرین سگنل دے دیا


اظہر جتوئی January 25, 2016
قیدیوں تک رسائی، ان کے مقدمات کی پیروی اور دیگر مشکلات دور کرنے کے لیے جیلوںکے دورے کیے جارہے ہیں، وزارت خارجہ ذرائع۔ فوٹو: فائل

افغانستان کی مختلف جیلوں میں200 کے قریب پاکستانی سویلین قیدیوں کا انکشاف ہواہے، حکومت نے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کیلیے افغانستان سے قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی تجویزپرافغانستان نے بھی گرین سگنل دے دیا ہے، اس سلسلے میں ڈرافٹ کی تیاری شروع کردی گئی ہے جلد دونوں ملکوں کے درمیان جوائنٹ کمیشن کا پہلا اجلاس متوقع ہے۔ وزارت خارجہ کی دستاویزات کے مطابق پاکستان حکومت افغانستان میں باقاعدگی سے پاکستانیوں کے کیسز کی پیروی کرتی ہے، اس سلسلے میں پاکستانی ہائی کمیشن کے قونصلر قیدیوں کی بھلائی اور تمام ضروری معاونت فراہم کرنے کیلیے جیلوں کا مسلسل دورہ کرتے ہیںاورقیدیوںکی رہائی کیلیے تمام دستیاب ذرائع استعمال کرتے ہیں اور قیدیوں کے کیسزکی پیروی کی جاتی ہے۔

جیلوں سے رہا ہونے والے افراد کو واپسی کیلیے تمام ضروری معاونت فراہم کی جاتی ہے، اب حکومت پاکستان نے افغان حکومت سے قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کی اس تجویز پر افغان حکومت نے بھی رضامندی کا اظہار کردیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق پاکستان اورافغانستان کے متعلقہ حکام نے دونوں ملکوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے متن پرکام شروع کردیا ہے۔

امید کی جا رہی ہے کہ اس مسئلے پر جلد پیش رفت متوقع ہے، قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے حوالے سے متن کی تیاری کے بعد پاک افغان جوائنٹ کمیشن کا پہلا اجلاس مستقبل قریب میں متوقع ہے، اس سلسلے میں کام تیزی سے جاری ہے، دستاویزات کے مطابق اس وقت افغانستان کی مختلف جیلوں میں 200 کے قریب سویلین پاکستانی قید وبند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں جن کی رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |