مردم شماری پلان تیار جھوٹی معلومات پر 6 ماہ سزا ہوگی

ملک بھرمیں غیرقانونی طورپرمقیم افراد کا ڈیٹا بھی جمع کیاجائے گا، شماریات ڈویژن

1998میں آخری دفعہ مردم شماری کی گئی تھی، مہم 19دن تک جاری رہے گی۔ فوٹو: فائل

حکومت نے چھٹی مردم شماری کے لیے پلان تیارکرلیا جس میں غیرقانونی طور پرمقیم افراد کا ڈیٹا بھی اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے، 19 روز میں مردم شماری، ہاؤس لسٹنگ اور بے گھرافراد کا ڈیٹا اکٹھا کرلیاجائے گا جب کہ جھوٹی معلومات دینے پر6ماہ کی سزا ہوسکتی ہے۔


شماریات ڈویژن کے حکام کے مطابق سی سی آئی نے مارچ2015 میںفیصلہ کیاتھا کہ نئی مردم شماری فوج کی نگرانی میں مارچ 2016 سے شروع کی جائے گی، مردم شماری سے ملک کی اصل آبادی اورخانہ شماری سمیت بنیادی معلومات پر ڈیٹا اکٹھا ہوگا۔1981کے بعد ہر10 سال بعد مردم شماری ہوتی تھی، پاکستان کو آزادی ملنے کے بعد5 مرتبہ مردم شماری کی جاچکی ہے۔

1998 میں آخری دفعہ مردم شماری کی گئی تھی اور اب چھٹی مردم شماری مارچ 2016 میں کی جائے گی۔ حکام کے مطابق نامی نیٹرز معلومات اکٹھی کریںگے ۔ 3 دنوںمیںہاؤس لسٹنگ کی جائے گی اور 15 دنوں میں باقی معلومات اکٹھی کی جائیں گی اور پھر ایک دن بے گھر افراد کی معلومات اکٹھی کی جائیں گی ۔ جھوٹی معلومات دینے والوں کو6 ماہ تک سزادی جاسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک میں غیرقانونی طور پرمقیم افراد کا بھی سروے کرایاجائے گا۔
Load Next Story