مسلح جدوجہدکاحامی ہوں نہ آوارگی برداشت کرینگے فضل الرحمن

ملالہ پر حملہ کرنیوالے مجرم ہیں توعافیہ کے کیوں نہیں؟ خطاب، حبیب اللہ کنڈی سے ملاقات


Numaindgan Express November 03, 2012
ملالہ پر حملہ کرنیوالے مجرم ہیں توعافیہ کے کیوں نہیں؟ خطاب، حبیب اللہ کنڈی سے ملاقات. فوٹو: پی پی آئی

لاہور: جے یو آئی (ف)کے مرکزی امیرمولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ ملک میںہم مسلح جدوجہدکے حامی نہیں لیکن آوارگی کوبھی برداشت نہیںکرینگے۔

بعض لوگ آزادی کے نام پر نوجوان نسل کوآوارہ کرناچاہتے ہیں اس وقت ہماراملک معاشی اورسیاسی سطح پر عالمی قوتوںکے دبائو میں ہے،اگلی حکومت ہماری ہو گی، اساتذہ کوبحال کراکے دم لیں گے اورانکے نقصان کے تلافی بھی کرینگے،سعید احمد خان بلوچ کیطرف سے عید ملن پارٹی سے خطاب میںانھوںنے کہاکہ ملالہ پرحملہ کرنیوالے مجرم ہیںتوکیا ڈاکٹرعافیہ صدیقی پر امریکی حملہ کرنیوالے مجرم نہیں۔

کیا وہ قوم کی بیٹی نہیں،صرف ملالہ بیٹی ہے امریکا جس کومارے وہ دہشت گردہوجاتاہے یہ الٹی گنگااورکیسا انصاف ہے۔ ادھر سابق صوبائی وزیرحبیب اللہ خان کنڈی نے مولانا فضل الرحمن سے انکی قیام گاہ پرملاقات کی اورآئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا،این این آئی کے مطابق مولانافضل الرحمٰن 7 نومبر کو3 روزہ دورے پرکوئٹہ جائینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں