رکن قومی اسمبلی اعجازجاکھرانی کو نااہل قراردینے کی درخواست خارج

غیرتصدیق شدہ ووٹ جعلی نہیں اور دھاندلی کا الزام لگانے والے کی ذمہ داری ہے کہ وہ شواہد بھی پیش کرے،عدالت


ویب ڈیسک January 25, 2016
غیرتصدیق شدہ ووٹ جعلی نہیں اور دھاندلی کا الزام لگانے والے کی ذمہ داری ہے کہ وہ شواہد بھی پیش کرے،عدالت. فوٹو:فائل

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی کو نااہل قرار دینے کی درخواست خارج کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 208 جیکب آباد سے منتخب ہونے والے پیپلزپارٹی کے رکن اعجاز جاکھرانی کو نااہل قرار دینے کی درخواست سپریم کورٹ نے خارج کردی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ غیرتصدیق شدہ ووٹ جعلی نہیں اور دھاندلی کا الزام لگانے والے کی ذمہ داری ہے کہ وہ شواہد بھی پیش کرے جب کہ اس حوالے سے سپریم کورٹ یہ معاملہ پہلے ہی طے کرچکی ہے۔

جسٹس ثاقب نثار نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ٹریبونل میں انتخابی عذاداری دائر کرنے کے بعد ترمیم نہیں کی جاسکتی، سپریم کورٹ نے آئندہ الیکشن کے لئے بہت سی چیزوں کو طے کردیا ہے اورسپریم کورٹ اپنے اس فیصلے پرنظرثانی کرنے کو بھی تیار نہیں۔

واضح رہے کہ این اے 208 جیکب آباد ون سے منتخب ہونے والے پیپلزپارٹی کے رکن اعجازجاکھرانی کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے امیدوار الہٰی بخش سومرو نے درخواست دائر کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں