لندنعالمی ادارہ صحت کے وفد کی رابطہ کمیٹی سے ملاقات

کراچی ان شہروں میں شامل ہے جہاں پولیوکی بیماری کے خدشات ہیں،ڈبلیو ایچ او.


Express Desk November 03, 2012
انسدادپولیو کے سلسلے میںایم کیوایم عالمی ادارہ صحت کیساتھ بھرپورتعاون کریگی، رابطہ کمیٹی. فوٹو: فائل

اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت(ڈبلیوایچ او)کے چاررکنی وفدنے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ ،لندن میں رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی۔

وفدمیں قومی اسمبلی کی رکن ڈاکٹر عذراپیچوہو، ڈبلیوایچ او کے ڈائریکٹر پولیو آپریشن اینڈریسرچ ڈاکٹرحامدجعفری، انسداد پولیوکیلیے پاکستان میں ڈبلیوایچ اوکے ٹیم لیڈر ڈاکٹرایلیس ڈیورے اورپولیومہم کیلیے نیشنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹرالطاف حسین بوسن شامل تھے ۔ ملاقات میں رابطہ کمیٹی کی جانب سے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے انچارج مصطفیٰ عزیزآبادی، جوائنٹ انچارج قاسم علی رضا اوررابطہ کمیٹی کے ارکان محمدانوراورطارق جاویدشریک تھے۔ عالمی ادارہ صحت کے وفدنے انسدادپولیو کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام پاکستان سمیت دنیاکے مختلف ممالک میں کی جانے والی کوششوں پرتفصیل سے روشنی ڈالی۔ وفدکاکہناتھاکہ پاکستان میں کراچی ان شہروں میں شامل ہے جہاں بعض علاقوں میںلوگوں کے عدم تعاون کے باعث بچوںکے پولیومیں مبتلاہونے کے خدشات موجودہیں۔

وفدنے انسدادپولیو کے سلسلے میں ایم کیوایم اوراس کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی کوششوں اوراس سلسلے میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے وژن کوسراہا۔ اس موقع پررابطہ کمیٹی کے ارکان نے وفدکوانسدادپولیو کے سلسلے میںایم کیوایم کی جانب سے بھرپورتعاون کایقین دلایااورکہاکہ ایم کیوایم کراچی اورملک کے دیگرشہروں میں بچوں کوپولیوسے بچاؤ کے قطرے پلانے کیلیے ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے کیمپ لگانے کیلیے بھی تیارہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں