نارتھ ناظم آباد2شہریوںکی ہلاکت کی تحقیقات کرائی جائےمتحدہ

شہریوں کاقتل اوران پرسنگین الزامات لگاناقابل مذمت ہے،جوذمے دارہیںانہیں سزادی جائے.


Express Desk November 03, 2012
گورنر،وزیراعلیٰ سندھ شہریوں کی ہلاکت کا سنجیدگی سے نوٹس لیں،رابطہ کمیٹی کامطالبہ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نارتھ ناظم آبادمیں پولیس اہلکاروںکی فائرنگ سے2شہریوںکے بہیمانہ قتل کی سخت مذمت کی ہے اورمطالبہ کیاہے کہ واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے اوراس میں ملوث افرادکوقرارواقعی سزادی جائے۔

ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ فائرنگ سے شہریوںکابہیمانہ قتل توقابل مذمت فعل ہے ہی لیکن اس قتل کے بعدان پرجھوٹے الزامات عائد کرنااس سے زیادہ قابل مذمت ہے۔رابطہ کمیٹی نے فائرنگ سے ہلاک ہونے والے فہیم الدین اورعدنان کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیااورمقتولین کے بلند درجات کے لیے دعابھی کی۔رابطہ کمیٹی نے گورنرعشرت العباد اوروزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ نارتھ ناظم آبادمیں فائرنگ سے شہریوں کی ہلاکت کاسنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اوراس میں ملوث افراد کوجلدا ز جلدانصاف کے کٹہرے میں لایاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔