مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جسٹس ر افتخارچیمہ نااہل قرار

افتخار چیمہ کو کاغذات نامزدگی میں اپنے اور اپنی اہلیہ کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹ چھپانے پرنااہل قراردیا گیا۔


ویب ڈیسک January 25, 2016
افتخار چیمہ کو کاغذات نامزدگی میں اپنے اور اپنی اہلیہ کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹ چھپانے پرنااہل قراردیا گیا۔ فوٹو : فائل

سپریم کورٹ نے حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی جسٹس ریٹائرڈ افتخار چیمہ کو آئین کے آرٹیکل 62 اور63 کے تحت نااہل قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے افتخار چیمہ کو نااہل قراردینے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی جسٹس (ر) افتخارچیمہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے پہلے اپنے تمام اثاثہ جات اپنی اہلیہ کے نام منتقل کردیئے تھے اور کاغذات نامزدگی میں اپنے اور اپنی اہلیہ کے اثاثے جات اور بینک اکاؤنٹس ظاہر نہیں کئے اس لئے انہیں آرٹیکل 62،63 کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد حکمراں جماعت سے تعلق رکھنے والے رکن افتخارچیمہ کو نااہل قرار دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

واضح رہے کہ حکمراں جماعت سے تعلق رکھنے والے جسٹس (ر) افتخار چیمہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 101 سے 27 ہزار 440 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں