ہار کھیل کا حصہ ہے نیوزی لینڈ سے شکست پر پریشانی نہیں شہریار خان

ہار جیت کھیل کاحصہ ہوتی ہے شکست سے ٹیم رکتی نہیں بلکہ آگے بڑھتی ہے، چیئرمین پی سی بی


ویب ڈیسک January 25, 2016
عامرکے لئے ہم نے قانونی لڑائی لڑی دوسرے لڑکوں کیلئے بھی قانونی جنگ لڑیں گے،شہریارخان فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ شہر یار خان نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے اس لئے انہیں نیوزی لینڈ سے ٹی 20 سیریز میں شکست پر افسوس ہے پریشانی نہیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ نیوزی لینڈ سے ٹی 20 سیریز میں شکست پر افسوس ہوا ہے لیکن انہیں اس سے اتنی پریشانی نہیں، کسی بھی ٹیم کو ملک سے باہر ایڈجسٹ ہونے میں تھوڑا وقت لگتا ہے، ہار جیت کھیل کاحصہ ہوتی ہے، شکست سے ٹیم رکتی نہیں بلکہ آگے بڑھتی ہے، ٹیم کے ہارنے کے باوجود شاہد آفریدی کپتان رہیں گے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ محمدعامر اچھا کھیل رہا ہے، جس طرح پی سی بی نے عامر کے لئے قانونی لڑائی لڑی اسی طرح دوسرے کھلاڑیوں کے لئے بھی قانونی جنگ لڑیں، عامر کی طرح سلمان اور آصف کے لیے بھی قانونی طور پر کام کریں گے، سلمان بٹ اور محمد آصف پر بھی محمد عامر کی طرح کوئی پابندی نہیں، یاسر شاہ کے معاملے پر آئی سی سی سے رابطے میں ہیں، اس سلسلے میں پی سی بی کو آئی سی سی سے جو کچھ کہنا تھا وہ کہہ دیا ہے، آئی سی سی نے اس معاملے پر مزید بیان دینے سے روک دیا ہے۔

آئی سی سی میں بگ تھری کے بارے میں شہریار خان نے کہا کہ بگ تھری کے معاملے پر وہ کچھ نہیں کہیں گے، بگ تھری ختم کرنے کی آوازیں کافی جگہ سے آرہی ہیں،اگر اس میں تبدیلی آجائے تو بہتر ہے۔

ملک میں ویمن کرکٹ کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہم نے آج سے 8 برس قبل ویمنز کرکٹ کو صفر سے شروع کیا تھا، کرکٹ کے میدان میں ہماری خواتین نے اپنا لوہا منوایا ہے اور اب ویمنز ٹیم کی لڑکیاں بین الاقوامی سطح پر آگئی ہیں، ہار جیت کھیل کا حصہ ہیں اور ویمنز کرکٹ آگے سے آگے جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں