او جی ڈی سی ایل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 7 افراد کرپشن الزامات پرگرفتار

ایگزیکٹو ڈائریکٹر بشارت مرزا کو عبوری ضمانت منسوخ ہونے پرگرفتار کیا گیا،ایف آئی اے حکام


ویب ڈیسک January 25, 2016
ایگزیکٹو ڈائریکٹر بشارت مرزا کو عبوری ضمانت منسوخ ہونے پرگرفتار کیا گیا،ایف آئی اے حکام:فوٹو : فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر بشارت مرزا کو عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کرلیا جب کہ خورد برد کے الزام پر مزید 6 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ایف آئی اے نے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹربشارت مرزا کو گرفتارکرلیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق بشارت مرزا کو ضمانت قبل ازگرفتاری منسوخ ہونے پرگرفتار کیا گیا ہے، ملزم پرٹھیکوں میں کرپشن کا الزام ہے جب کہ ملزم کو کل جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لئے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر بشارت مرزا نے قومی خزانے کو 70 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا جب کہ ملزم نےسنجھورو آئل فیلڈ کے ٹھیکے میں ڈائریکٹر کو 27 کروڑ کے بجائے 97 کروڑ کا تخمینہ دیا اور ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

دوسری جانب ایف آئی اے نے او جی ڈی سی ایل اسکینڈل کے دیگر 6 ملزمان کو بھی گرفتارکیا ہے جن پرایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی کے فنڈزمیں سے 620 ملین کی خورد برد کا الزام ہے، حکام کے مطابق گرفتارہونے والے ملزمان میں سوسائٹی صدرعرفان بابر، سیکرٹری رشید جنجوعہ ، خزانچی آفتاب شاہ ، ایگزیکٹو ممبرمحمد رشید، نائب تحصیلدارعدنان کیانی اورٹھیکیدارفیضان اعظم شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں