فحش ڈراموں پرتھیٹرمالکان کوکوئی نہیں پوچھتا خالدعباس ڈار

پورامعاشرہ گندہ ہے،شادی پرخواتین ناچتی،باپ بھائی دیکھ رہے ہوتے ہیں،فنکارہ.


Monitoring Desk November 03, 2012
لاہورمیں اسٹیج پہلے کی نسبت اچھا ہورہاہے،ڈائریکٹر،’’بات سے بات‘‘میں گفتگو۔ فوٹو فائل

معروف اسٹیج اداکار اور ایکسپریس نیوز کے پروگرام ڈارلنگ کے مرکزی کردار خالد عباس ڈار نے کہا ہے کہ تھیٹر7منٹ میں ٹھیک ہوسکتا ہے۔

لیکن اس کو درست کرنے کے لیے تھوڑی کوشش کرنی پڑے گی۔ پروگرام '' بات سے بات ''میں اینکر پرسن ڈاکٹر ماریہ ذوالفقار سے گفتگو کے دوران انھوں نے کہاکہ ہم نے اسٹیج آرٹس کونسل سے شروع کیا تھا اس وقت فیض صاحب تھے، اسٹیج کا معیار اور تھا، پھر وہاں شعیب ہاشمی آئے تو اسٹیج کا معیار اور ہوگیا، نعیم طاہر کے دور میں اور تبدیل ہوا، پھر ڈاکٹر سجاد آئے تو معیار میں اور تبدیلی نظر آئی۔ اس وقت پڑھے لکھے اور سمجھدار لوگ اس فیلڈ میں تھے لیکن اب کی صورتحال بہت مختلف ہے۔

فحاشی کے نام پر فنکاروں کو بین کردیا جاتا ہے اور تھیٹر مالکان کو کوئی نہیں پوچھتا۔ اسٹیج کی ایک اداکارہ نے چہرہ چھپانے اور نام نہ بتانے کی شرط پر کہاکہ معاشرے کے ہرشعبے میں گندگی ہے ۔ بیاہ شادی کے موقع پر گھریلو خواتین ویسے ہی کپڑے پہنتی ہیں جیسے ہم ڈراموں میں پہنتے ہیں،وہ ناچ گانے کرتی ہیں اور باپ بھائی دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ اسٹیج ڈائریکٹر نے کہاکہ اس وقت لاہور میں اسٹیج پہلے کی نسبت بہت اچھا ہو رہا ہے ۔ اسٹیج کے اپ کمنگ اسٹار طلعت اورشائقین نے بھی اپنے خیالات کا اظہارکیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں