3نومبرکی ایمرجنسی وکلا آج یوم سیاہ منائیں گے

عدالتوں کابائیکاٹ کیاجائیگااوراحتجاجی ریلیاں نکالی جائینگی ، پاکستان بار کونسل کا اعلان.

عدالتوں کابائیکاٹ کیاجائیگااوراحتجاجی ریلیاں نکالی جائینگی ، پاکستان بار کونسل کا اعلان. فوٹو: فائل

پاکستان بار کونسل کی اپیل پرملک بھرکے وکلا جنرل پرویز مشرف کی جانب سے آج کے دن 3 نومبر2007 میںملک میں ایمرجنسی لگانے اور چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت دیگر ججوں کوغیرفعال کرکے نظر بندکرنے کے واقعے کیخلاف آج یوم سیاہ منائینگے ۔


پنجاب بار کونسل اورہائیکورٹ بارنے بھی آج یوم سیاہ منانے کی اپیل کی ہے۔ بار رومز میںاس اقدام کیخلاف اجلاس منعقد کیے جائینگے اور سابق صدر کے اس اقدام کی مذمت کی جائیگی۔ عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جائیگا اور احتجاجی ریلیاںی نکالی جائینگی۔ بارز کی عمارات پر سیاہ پرچم لہرائے جائینگے۔وکلا بازوئوں پر بھی سیاہ پٹیاں باندھیں گی۔ آئی این پی کے مطابق سپریم کورٹ بار نے ہڑتال کی مخالفت کی ہے، راجا جاوید اقبال کاکہناہے کہ سپریم کورٹ بار مکمل ہڑتال نہیں کریگی اور وکلا عدالتوں میں پیش ہونگے۔
Load Next Story