کیمرون میں یکے بعد دیگرے 3 خود کش حملوں میں 29 افراد ہلاک
پہلا حملہ مارکیٹ کے قریب کیاگیا جب کہ دوسرا اورتیسرا حملہ مارکیٹ کےاندر اور داخلی راستے پر کیا گیا، کیمرون حکام
کیمرون کے شمالی حصے میں یکے بعد دیگرے 3 خود کش حملوں میں کم از کم 29 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کیمرون میں نائیجیریا کی سرحد کے قریبی گاؤں بوڈو میں یکے بعد دیگرے تین خود کش حملے کئے گئے، پہلا حملہ ایک مارکیٹ کے قریب کیا گیا جب کہ دوسرا اور تیسرا حملہ مارکیٹ کے اندر اور داخلی راستے اپر کیا گیا۔
کیمرون کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ حملوں میں کم از کم 29 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی کیمرون میں خود کش حملے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے جب کہ گزشتہ برس دسمبر میں بھی بوڈو کے علاقے میں 2 خواتین بمبار نے خود کش حملے کئے تھے۔