افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ ملافضل اللہ مارا گیا خلیجی اخبار
افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں پاک فوج اورامریکی فورسزنے مشترکہ کارروائی کی، خلیجی اخبارکا دعویٰ
افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں پاک فوج اورامریکی فورسز کی مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ ملافضل اللہ ہلاک ہوگیا۔
خلیجی اخبار گلف نیوز کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں پاک فوج اورامریکی فورسزکی مشترکہ کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ ملافضل اللہ مارا گیا ہے۔ اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی کارروائی ہفتہ کو افغانستان کے صوبے ننگر ہارمیں کی گئی جس میں ملافضل اللہ کے گھر کونشانہ بنایا گیا تاہم سرکاری طور پر ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کاسربراہ ملافضل اللہ گزشتہ سال پاکستان میں ہونے والے آرمی پبلک اسکول پر حملے کا ماسٹرمائنڈ تھا جس کے نتیجے میں طالب علموں سمیت 148 افرد شہید ہوگئے تھے۔