پرویز الٰہی کو انتخابی مہم میں شرکت سے روک دیاگیا

الیکشن کمیشن نے نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الہی کو نشست پر ضمنی انتخابات کے انتخابی جلسے سے خطاب کرنے سے روک دیا ہے۔


Numainda Express November 03, 2012
الیکشن کمیشن نے نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الہی کو نشست پر ضمنی انتخابات کے انتخابی جلسے سے خطاب کرنے سے روک دیا ہے۔ فوٹو: این این آئی/فائل

الیکشن کمیشن نے نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الہی کو نارووال میں پنجاب اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخابات کے انتخابی جلسے سے خطاب کرنے سے روک دیا ہے۔

ان پر واضح کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے جاری ضابطہ اخلاق میں تمام حکومتی عہدیداروں پر واضح کیا تھا کہ وہ انتخابی مہم کے دوران اپنی سرکاری حیثیت میں کسی عوامی اجتماع سے خطاب نہیں کرسکیں گے اور نہ ہی کسی منصوبے کا اعلان کر سکیں گے ۔ الیکشن کمیشن کو نارووال کے حلقے سے مسلم لیگ ق کے مدمقابل امیدوار ظفر اقبال نے پرویز الہٰی کی آمد اور جلسے سے خطاب کی تحریری اطلاع دی تھی جس پر الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل سیکرٹری محمد افضل خان نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے حوالے سے صوبے کے چیف سیکرٹری اور آئی جی کو آگاہ کیا کہ کسی وزیر کو ضمنی انتخاب کے حلقے میں جلسے جلوس سے خطاب کی اجازت نہیں ہے۔

اس ضمن میں جب ایکسپریس نے محمد افضل خان سے رابطہ کیا تو انھوں نے کہا کہ یہ ہدایات صرف ایک حلقے کیلئے نہیں ہیں بلکہ جن تمام حلقوں میں ضمنی انتخابات ہورہے ہیں۔ ان کیلئے بھی ہیں اور تمام متعلقہ صوبوں کے آئی جی اور چیف سیکرٹری صاحبان کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ضابطہ اخلاق کے تحت صدر، وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ، گورنروں اور وفاقی اور صوبائی وزرأ کے انتخابی جلسوں سے خطاب پر پابندی پر عملدرآمد کرائیں۔ یہی اصول عام انتخابات کے موقع پر نگراں سیٹ اپ کیلیے بھی ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |