آرمی چیف کے مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کے فیصلے سے افسوس ہوا پرویز مشرف

جنرل راحیل شریف ملک کو بہتری کے راستے پر لے جانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ، سابق صدر


ویب ڈیسک January 26, 2016
جنرل راحیل شریف ملک کو بہتری کے راستے پر لے جانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ، سابق صدر۔ فوٹو: فائل

سابق صدر جنرل ریٹارئرڈ پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرف سے مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کے فیصلہ پر افسوس ہوا تاہم یہ ان کا ذاتی حق ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرف سے مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کے فیصلہ پر افسوس ہوا تاہم یہ ان کا ذاتی حق ہے کہ وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر قوم کا مورال بلند کیا وہ ایک محب وطن اور قابل جرنیل ہیں اسی لئے انہوں نے ملکی حالات کو خوش کن جہتوں سے روشناس کرایا۔

پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ہمارے فیصلوں کی بنیاد سب سے پہلے پاکستان ہونا چاہئے تاہم جنرل راحیل شریف ملک کو بہتری کے راستے پر لے جانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسعود اظہر کے خلاف حکومت کو خود ایکشن لینا چاہئے نہ کہ اسے بھارت کے حوالے کردیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں