پنجاب حکومت کا صوبے بھرکے اسکول آج سے 31 جنوری تک بند رکھنے کا فیصلہ

اسکول بندرکھنے کا فیصلہ طلبہ و طالبات کوشدید سردی سےمحفوظ رکھنےکیلیےکیا گیا،ای ڈی او ایجوکیشن


ویب ڈیسک January 26, 2016
صوبے کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکول آج سے 31 جنوری تک بند رہیں گے،ترجمان پنجاب حکومت - فوٹو:فائل

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں شدید سردی کے باعث آج سے 31 جنوری تک تمام اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکول آج سے 31 جنوری تک بند رہیں گے جب کہ اسکول بند رکھنے کا فیصلہ شدید سردی کے باعث کیا گیا۔ ای ڈی او ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ والدین کی جانب سے بھی اسکول میں چھٹیاں دینے کی اپیل کی گئی تھی اس لیے طلبہ و طالبات کوشدید سردی سےمحفوظ رکھنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں