کراچی فائرنگ کے واقعات میں متحدہ کے 2کارکنوں سمیت 8افراد ہلاک
متحدہ کاکارکن سعیدبکراپیڑی میں نشانہ بنا،نارتھ کراچی میں جمیل ماراگیا.
ISLAMABAD:
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں متحدہ قومی موومنٹ کے 2کارکنوں سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ملیرسٹی میں فائرنگ سے 45 سالہ سعید عرف ماڑاہلاک ہوگیا،سعید موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ بکرا پیڑی روڈ پر عقب سے موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ پہنے 2 ملزمان نے اس پرفائرنگ کردی،مقتول حال ہی میں متحدہ قومی موومنٹ میں شامل ہواتھا۔نارتھ کراچی سیکٹر 5-A/2 میں مدینہ کالونی بس اسٹاپ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے40 سالہ جمیل ہلاک ہوگیا ،مقتول کی اپنی رہائش نہیں تھی اور وہ سڑکوں پرہی زندگی گزارتاتھا،مقتول نے ایک برس قبل اپنی اہلیہ کو طلاق دی تھی۔
ناظم آباد2میں واقع نجی اسکول کے سامنے نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل پرمغوی نوجوان کولائے اورفائرنگ کرکے فرار ہوگئے ،مضروب کوشدید زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال لایاگیاجہاں وہ دم توڑگیا، مقتول شاہدکی عمر تقریباً 25 برس تھی وہ سی ایریا الیاس گوٹھ لیاقت آبادکارہائشی اورالیکٹریشن تھا،مقتول کو لیاری گینگ وار کے کارندوں نے مخبری کے شبے میں فائرنگ کرکے ہلاک کیا،مقتول کے ہاتھ پشت پر بندھے ہوئے تھے جبکہ آنکھوں پرپٹیاں بندھی ہوئی تھیں۔ نشتر روڈ پر فلمستان سینماکے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروںکی فائرنگ سے فیصل لنگڑاہلاک ہوگیا۔
مقتول لیاری گینگ وار کا کارندہ اور کالعدم پیپلزامن کمیٹی کا کارکن تھا،وہ پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا کئی بارگرفتار بھی ہوچکا تھا۔پاک کالونی کے علاقے میوہ شاہ قبرستان کے قریب نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے گلا گھونٹ کرہلاک کیا گیا،مقتول پینٹ شرٹ میں ملبوس ہے جس کی عمر تقریباً 25 برس معلوم ہوتی ہے اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔گارڈن کے علاقے کشتی والی مسجدکے عقب سے نوجوان کی لاش ملی جسے تشددکرکے ہلاک کیاگیا، مقتول کی شناخت30سالہ شاہدکے نام سے ہوئی جوکہ 28 اکتوبرکوگھر سے نکلا تھاجسکے بعد سے وہ لاپتہ تھا ،مقتول گارڈن دھوبی گھاٹ کا رہائشی تھاجبکہ اس کے بھائی کو بھی 3 ماہ قبل فائرنگ کرکے ہلاک کیاجاچکاہے۔
واقعے کے بعدگارڈن ، پاک کالونی اورکلاکوٹ پولیس حدود کے تنازع پر لڑتی رہی ۔گلشن اقبال نیودھوراجی کالونی میں ملزمان خاتون سے لوٹ مارکررہے تھے کہ اس دوران گلشن اقبال تھانے کا اے ایس آئی اسحاق موقع پر پہنچ گیا اورملزمان پرفائرنگ کردی،ملزمان کی جوابی فائرنگ سے وہ پائوں پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب زمان ٹائون کورنگی ساڑھے 3نمبر پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 25 سالہ شہباز حسین زخمی ہوگیا۔ملیرسٹی کے علاقے جعفر طیار سوسائٹی ایور گرین کے قریب کے رہائشی 36 سالہ سعید عرف ماڑا ولد وحید کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔
مقتول اہلسنت و ولجماعت اور مہاجر قومی موومنٹ ( حقیقی ) ملیر سیکٹر یونٹ 97 کا سابق انچارج تھا جبکہ کچھ عرصہ قبل متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیار کر لی تھی، واردات کے وقت مقتول گھر کے باہر بیٹھا تھا کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار2 افراد آئے جو ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے اور انھوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی واقع کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤن اور کارکنوں کی بڑی تعداد جناح اسپتال اور مقتول کے گھر پہنچ گئے اور پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔
جبکہ سعید آباد تھانے کی حدود بلدیہ ٹاؤن رانگڑ محلہ تانیہ لان کے سامنے نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے40 سالہ محمد اسلم خان عرف ظفر ولد محمد عزیز خان ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول مہاجر قومی موومنٹ ملیر سیکٹر یونٹ 125 کا موجودہ کارکن تھا۔ مومن آباد کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر11جھنڈا چوک ناصر ہوٹل پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے30 سالہ مشرف ولد شریف ، 37 سالہ آصف ولد ممتاز اور55 سالہ زاہد ولد رمضان زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا ۔