آسکرکا2020 ء تک ووٹنگ اوررکنیت کانظام تبدیل کرنے کا اعلان

آسکر اکیڈمی کے ممبران کی کل تعداد میں سفید فام افراد کا تناسب 94 فیصد ہے اور ان میں سے بھی 77 فیصد مرد ہیں۔


Khusosi Report January 26, 2016
آسکر اکیڈمی کے ممبران کی کل تعداد میں سفید فام افراد کا تناسب 94 فیصد ہے اور ان میں سے بھی 77 فیصد مرد ہیں۔ فوٹو : فائل

ہالی ووڈ کی آسکر فلم اکیڈمی نے 2020 تک آسکر ایوارڈز کے لیے ووٹنگ اور رکنیت کے نظام میں تبدیلی لانے کا اعلان کیا ہے۔

دی اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹ اینڈ سائنس جو کہ ہر سال ان ایوارڈز کا انتظام کرتی ہے نے کہا ہے کہ آسکر فلم اکیڈمی کے لیے 2020 تک خواتین اور اقلیتوں کی نمایندگی دوگنا کر دی جائے گی۔ اس تبدیلی کے لیے اکیڈمی کے 51 رکنی بورڈ آف گورنرز نے منظوری دیدی ہے اور کہا ہے کہ بورڈ میں خواتین اور اقلیتوں کی نمایندہ نشستوں میں مزید 3نشستیں شامل کی جا رہی ہیں جن کی مدت پہلے کی طرح دس سال ہو گی۔ایک رپورٹ کے مطابق آسکر اکیڈمی کے ممبران کی کل تعداد میں سفید فام افراد کا تناسب 94 فیصد ہے اور ان میں سے بھی 77 فیصد مرد ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |