سعودی عرب میں خاتون اونٹوں سے محبت پر شوہر سے طلاق لینے عدالت پہنچ گئی

شادی سے پہلےشوہرنےترکی لےجانےکاوعدہ کیا تھا لیکن وہ اونٹوں کے فارم چلا گیا اور45 روز بعد لوٹا، بیوی کا عدالت میں دعویٰ

شوہر کے رویے سے دل برداشتہ ہوکر اس نے اس کا گھر چھوڑ کر اب میکے میں ہی رہائش اختیار کرلی ہے فوٹو: فائل

 

عرب ممالک کے لوگوں کی اکثریت اپنے قدرتی وسائل کی بدولت انتہائی مالا مال ہوگئی ہے لیکن ان کے بنیادی شوق آج بھی جوں کے توں ہیں ، ان میں اونتوں سے بے انتہا لگاؤ بھی شامل ہے اور لگاؤ کی وجہ سے انہیں بعض اوقات مشکل صورت حال کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے ایسا ہی ہوا ہے ایک سعودی شہری کے ساتھ جس کی بیوی نے طلاق کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔


سعودی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق ایک مقامی خاتون نے اپنے شوہر سے طلاق کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے 70 سالہ شوہر نے شادی کے بعد اسے ترکی لے جانے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس نے وعدہ خلافی کی ہے، وہ اسے ترکی لے جانے کے بجائے اپنے اونٹوں کے فارم چلا گیا اور 45 دن وہیں گزار دیئے۔

سعودی خاتون نے کہا کہ شوہر کے رویے سے دل برداشتہ ہوکر اس نے اس کا گھر چھوڑ کر اب میکے میں ہی رہائش اختیار کرلی ہے کیونکہ اب اسے اس شخس سے آزادی چاہیے تاکہ وہ جب تک چاہے اپنے اونٹوں کے ساتھ رہ سکے۔
Load Next Story