سائنسدانوں نے انسانوں میں چھپکلیوں کا خوف دور کرنے کے لیے دوائی تیار کرلی

دوا استعمال کرنے کے بعد لوگ چھپکلی کو ہاتھوں سے بھی پکڑ سکتے ہیں


ویب ڈیسک January 26, 2016
چھپکلیوں سے خوف دور کرنے کے لئے دوا ایمسٹریڈم یونیورسٹی کے ماہرین نے تیار کی ہے فوٹو: فائل

دنیا میں کروڑوں لوگ ایسے ہیں جو مختلف جانوروں سے انجانے خوف میں مبتلا رہتے ہیں ان جانوروں میں چھکلیاں بھی شامل ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے ایسی دوائی تیارکرلی ہے جسے استعمال کرنے کے بعد لوگ چھپکلی کو ہاتھوں سے بھی پکڑ سکتے ہیں۔

اس سلسلے کی نئی ریسرچ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بعض مخصوص نوعیت کی جذباتی یادداشتوں کو محض تبدیل کرنا ہی ممکن نہیں بلکہ انھیں سرے سے ختم بھی کیا جا سکتا ہے۔ یہ کارنامہ ایمسٹرڈیم یونیورسٹی کی نفسیات کی پروفیسر میرل کائنڈت نے انجام دیا ہے۔ جن کی یہ تحقیق گزشتہ ماہ بائیلوجیکل سائیکاٹری جرنل میں شائع ہوئی ہے۔ انھوں نے ایک ایسی دوا تجویز کی ہے جسے مخصوص طریقے سے استعمال کر کے چھپکلی اور اس قسم کے ڈر اور خوف ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم کیے جاسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں