ایاز صادق اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین کی جنرل اسمبلی کے وائس چیئر مین منتخب

ردارایازصادق کے نام کی 32ممالک سے آئے ہوئے اسپیکر اور وفود کے سر براہان نے متفقہ طور پر تائید کی۔


Numainda Express January 26, 2016
ایران کے اسپیکر علی لاریجانی نے ایاز سادق کا نام تجویز کیا فوٹو: فائل

KARACHI: اسپیکر قومی اسمبلی سر دارایاز صادق کو متفقہ طور پر اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین کی 11ویں جنرل اسمبلی کا وائس چیئرمین منتخب کیا گیا۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایاز صادق کا انتخاب عراق کے دارالحکومت بغدادمیں ہونے والی اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین کی 11 ویں جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سر دار ایازصادق کا وائس چیئرمین شپ کیلیے نام پیش کرتے ہوئے ایران کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلا ف کاوشوں اور امت مسلمہ میں اتحاد اور مفاہمت کو فر وغ دینے کے لیے پاکستانی قیادت کے کردارکو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

وائس چیئر مین شپ کیلیے سردارایازصادق کے نام کی 32ممالک سے آئے ہوئے اسپیکر اور وفود کے سر براہان نے متفقہ طور پر تائید کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |