آرمی چیف کے بارے میں شیخ رشید کی پہلی پیش گوئی سچ ثابت ہوگئی

شیخ رشید نے پیشگوئی کی تھی کہ جنرل راحیل ملازمت میں توسیع کی درخواست نہیں کریں گے اورناہی وزیراعظم انھیں توسیع دیں گے۔


INP January 26, 2016
شیخ رشید مختلف معاملات پر پیش گوئی کرتے رہے ہیں فوٹو: فائل

SINGAPORE: عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشیدکی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے بارے میں پہلی پیش گوئی درست ثابت ہوئی ہے۔

شیخ رشید نے حالیہ انٹرویوز میں یہ موقف اختیار کیا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اپنی مدت ملازمت میں توسیع کی درخواست نہیں کریں گے اورنہ ہی وزیراعظم نوازشریف انھیں توسیع دیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شیخ رشید مختلف معاملات پر پیش گوئی کرتے رہے ہیں لیکن اس سے قبل ان کی کوئی پیش گوئی سچی ثابت نہیں ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں