مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیزکی نااہلی کی درخواست خارج

سپریم کورٹ نے درخواست گزار کے وکیل کی مسلسل عدم پیروی پر کیس خارج کیا


ویب ڈیسک January 26, 2016
دانیال عزیز این اے116نارووال سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے ن لیگ کے رکن اسمبلی دانیال عزیز کی نااہلی کی درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سہپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ عدالت عظمیٰ نے درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے کیس کی عدم پیروی پر درخواست خارج کردی۔

واضح رہے کہ دانیال عزیز این اے116نارووال سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، ان کے مدمقابل امیدوار طارق انیس نے انہیں دہری شہریت فا حامل ہونے کی بنیاد پر نااہل قرار دینے کی درخواست دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں