آئی جی پنجاب کو صوبے کے تعلیمی اداروں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم

طالب علم ملک کا مستقبل ہیں لیکن حکومت تعلیمی اداروں کی سکیورٹی میں ناکام ہو چکی ہے، مدعی کا موقف


ویب ڈیسک January 26, 2016
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے درخواست پر سماعت کی فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے آئی جی پنجاب کو صوبے میں تعلیمی اداروں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس علی اکبر قریشی نے صوبے میں تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کے لئے اٹھائے گئے انتظامات سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ طالب علم ملک کا مستقبل ہیں، ان کی جان و مال کی حفاظت حکومت کا فرض ہے لیکن حکومت تعلیمی اداروں کی سکیورٹی میں ناکام ہو چکی ہے، ضلعی انتظامیہ کی مانیٹرنگ ٹیمیں صرف کاغذی کاروائی کر رہی ہیں۔ اس لئے عدالت متعلقہ اداروں کو درسگاہوں کی سیکیورٹی فول پروف کرنے کا حکم دے اور اس سے متعلق رپورٹ طلب کرے۔ عدالت عالیہ نے درخواست نمٹاتے ہوئے آئی جی پولیس پنجاب کو فول پروف انتظامات کی ہدایت کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |