بھارت کے یوم جمہوریہ پرمقبوضہ وادی میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال
بھارتی تسلط کے خلاف کشمیریوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے اورریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔
بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر حریت کانفرنس کی کال پر مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کے یوم جمہوریہ پر حریت کانفرنس کی کال پر مقبوضہ وادی میں آج یوم سیاہ منایا جارہا ہے اور پوری وادی میں مکمل ہڑتال ہے، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بھی بند ہیں، بھارتی تسلط کے خلاف کشمیریوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے اورریلیاں بھی نکالی جائیں گی جس میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف آواز بلند کی جائے گی اوردنیا پر یہ باور کرایا جائے گا کہ مسئلہ کشمیرایک حل طلب مسئلہ ہے اسے اقوام متحدہ کی قراردوں کے مطابق حل کیا جائے۔
دوسری جانب یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب انڈیا گیٹ نئی دلی میں ہوگی جب کہ فرانسیسی صدرفرانسس اولاند تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے اور فرانسیسی فوجی دستے پہلی بار تقریب میں خصوصی طورپرشرکت کررہے ہیں۔