میئرکواختیاردینےسےمتعلق بل مسترد ہونے پرایم کیو ایم کااحتجاج ایوان سے واک آؤٹ

کراچی واٹربورڈ کا چیئرمین میئرہوتا تھا لیکن یہ اختیاربھی ایک وزیرکودے دیا گیا ہے،رکن ایم کیو ایم


ویب ڈیسک January 26, 2016
کراچی واٹربورڈ کا چیئرمین میئرہوتا تھا لیکن یہ اختیاربھی ایک وزیرکودے دیا گیا ہے،رکن ایم کیو ایم. فوٹو: فائل

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران میئرکو اختیار دینے سے متعلق بل مسترد ہونے پر متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا جب کہ ہنگامہ آرائی کے بعد اراکین احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی اسپیکرشہلا رضا کی زیرصدارت اجلاس کے دوران کراچی میں میئر کو اختیارات دینے سے متعلق بل مسترد ہونے پر ایم کیو ایم اراکین نے احتجاج شروع کردیا اور پلے کارڈز اٹھائے اراکین ڈپٹی اسپیکر کی ڈائس کے قریب آکر نعرے بازی کرنے لگے جس پر ڈپٹی اسپیکرنے انہیں احتجاج ختم کرکے نشستوں پر جانے کی ہدایت کی تاہم احتجاج کو خاطرمیں نہ لانے پرایم کیو ایم اراکین ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔

ایم کیوایم کے رکن خالد احمد کا کہنا تھا کہ کراچی واٹربورڈ کا چیئرمین میئرہوتا تھا لیکن یہ اختیاربھی ایک وزیرکو دے دیا گیا ہے جو سراسرناانصافی ہے جب کہ سندھ کے سینئروزیرنثارکھوڑو کا اس موقع پرکہنا تھا کہ خوامخواہ ایشوبنایا جارہا ہے، بلدیاتی الیکشن کے دوران کوئی بھی جیتا یا ہارا لیکن مینڈیٹ تسلیم کیا،بلدیاتی الیکشن ہوگئے ہیں اور اختیارات بھی قانون کے مطابق مل جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اسمبلی میں بلدیاتی اداروں کے جنرل الیکشن کے ڈیڑھ سال بعد اختیارات دیے گئے اورخیبر پختونخوا میں 3 ماہ بعد اختیارات لوکل باڈیز کو ملے۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں