ایئرپورٹ پرمسافروں کاپروٹوکول ختم نوٹیفکیشن جاری

پروٹوکول دینے والے سول ایوی ایشن اورایئرپورٹ ملازمین کیخلاف سخت کارروائی ہوگی


INP November 03, 2012
پروٹوکول دینے والے سول ایوی ایشن اورایئرپورٹ ملازمین کیخلاف سخت کارروائی ہوگی فوٹو : اے پی پی ، فائل

ملک بھرکے تمام ایئرپورٹ پرمسافروں کوپروٹوکول دینے کی سہولت ختم کردی گئی۔

یہ فیصلہ چند روز قبل پروٹوکول حاصل کرنے والے مسافر سے3 کلو ہیروئن برآمدہونے کے بعد کیاگیا۔سول ایوی ایشن حکام نے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔

جمعے کوسول ایوی ایشن حکام کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق مسافروںکوپروٹوکول دینے والے سول ایوی ایشن اورایئرپورٹ ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،وی آئی پیزاورعام مسافروںکومعمول کے عمل سے گزارا جائے کسی بھی مسافرکوغیر معمولی پروٹوکول نہ دیاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں