افغانستان پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کرکے 4ساتھیوں کو ہلاک کردیا 24طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ 

پولیس اہلکار صوبہ ہلمند میں مارے گئے، بین الاقوامی فورسز کے انخلا کے بعد افغان حکومت کی اہلیت پرامریکا کے شدید خدشات


AFP/News Agencies November 03, 2012
پولیس اہلکار صوبہ ہلمند میں مارے گئے، بین الاقوامی فورسز کے انخلا کے بعد افغان حکومت کی اہلیت پرامریکا کے شدید خدشات فوٹو : فائل

افغانستان میں مقامی پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کرکے اپنے ہی 4 ساتھیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی صوبہ ہلمند کے ضلع گریشک میں ایک چیک پوسٹ پر فائرنگ کرکے پانچ افغان پولیس اہلکاروں نے اپنے ہی چار ساتھیوں کو ہلاک کردیا، فائرنگ کرنیوالے اہلکار فرار ہوگئے، ضلع گریشک کے پولیس چیف کے مطابق پانچ اہلکاروں کو چیک پوسٹ پر موجود پہلے سے موجود چار اہلکاروں کی مدد کیلیے بھیجا گیا تھا مگر انھوں نے فائرنگ کرکے 4 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا، فائرنگ اور ہلاک کرنے والے اہلکار نئے تعینات ہوئے تھے۔ آن لائن کے مطابق اتحادی فوج نے جنوبی افغانستان میں مشترکہ آپریشن کے دوران 24 طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے، رواں سال اب تک افغانستان میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تعداد 369ہوگئی ہے۔

اے پی پی کے مطابق پینٹاگون سے جاری ہونے والی ایک تازہ رپورٹ میں 2014 میں نیٹو فورسز کے انخلا کے بعد افغان حکومت کی اہلیت پر شدید خدشات کا اظہار کیا ہے، واشنگٹن میں قائم امریکن انٹرپرائز انسٹی ٹیوٹ کے ایک تجزیہ کار گیری شمٹ کا کہنا ہے کہ 2014 کے بعد یہ کمی اور خامی ملک کے امن کیلیے ایک بڑا خطرہ ہوگی۔ افغانستان اپنی اہلیت میں کمی کے باعث 2014 میں بین الاقوامی فورسز کے انخلا کے بعد اپنی سیکیورٹی فورسز کو مجتمع نہیں رکھ سکے گا اور نہ ہی فوجیوں کو تنخواہیں مل سکیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں