جنوبی افریقا نے چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست دیدی

جنوبی افریقا نے چوتھے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم کو 280 رنز سے شکست دی۔


ویب ڈیسک January 26, 2016
جنوبی افریقا نے چوتھے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم کو 280 رنز سے شکست دی۔ فوٹو:اے ایف پی

جنوبی افریقا نے چوتھے ٹیسٹ میچ میں مہمان انگلینڈ کو 280 رنز سے شکست دے دی تاہم انگلش ٹیم نے 4 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

سنچورین کے سپراسپورٹس پارک میں کھیلے گئے میچ کے آخری روز انگلینڈ کی پوری ٹیم 381 رنزکے ہدف کے تعاقب میں 101 رنز پر ڈھیر ہوگئی، دوسری اننگز میں انگلش ٹیم کی جانب سے کوئی بلے باز خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھا سکا،جوئے روٹ 20،جیمس ٹیلر 24 اور جونی بیرسٹو 14 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ کپتان السٹرکک 5، الیکس ہیل 1، نک کومٹن 6، بین اسٹوک 10، کرس ووکس5، اسٹارٹ براڈ 2 اور جیمس انڈریسن بغیرکوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے ، معین علی 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے 20 سالہ فاسٹ بولر کگیسو ربادا نے دوسری اننگز میں بھی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں جب کہ مجموعی طور پر انہوں نے میچ میں 13 وکٹیں حاصل کیں، مورنی مورکل 3 اورڈین پیڈ ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

سیریز میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے انگلش ٹیم کے آل راؤنڈر بین اسٹوک کو چاروں میچز میں مسلسل کارکردگی دکھانے پرمین آف دی سیریز کے اعزاز سے نوازا گیا جب کہ جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کگیسو رابادا کو 13 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے اپنی پہلی اننگز میں 475 اور دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر248 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈکلئیرکردی تھی جب کہ مہمان انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 342 اور دوسری میں صرف 101 رنز بنا سکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں